اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے رہبر محمد بدیع سمیت کم از کم 75 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے۔ ان ملزموں پر مصری دفتر استغاثہ نے سلامتی کے منافی اقدامات، قتل، اقدام قتل اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے تھے۔ عدالت نے ایک فوٹو جرنلسٹ محمود ابو زید کو بھی موت کی سزا سنائی ہے۔ فوٹو جرنلسٹ 2013 سے جیل میں ہے۔ واضح رہے کہ ان افراد کو 5 سال قبل ایک دھرنے میں شریک ہونے کے بعد پرتشدد حالات پیدا کرنے کے الزامات کا سامنا تھا۔
.......
/169